اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ناصر ابو شریف نے ایک بیان میں ملت فلسطین کی حمایت کے بارے میں اسلامی ملکوں خاص طور پر ملت ایران اور حکومت کی کوششوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے غزہ میں مزاحمت اور مظلوم ملت فلسطین کی جدوجہد کی وسیع حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس بیان میں صیہونی حکومت کو طویل المدت جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کرنے میں ملت فلسطین کی مزاحمت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی یہ تجویز حتمی تھی جسے مصری حکومت نے پیش کیا اور تمام فلسطینی فریق اس پر متفق ہوئے۔
تہران میں جہاد اسلامی کے دفتر کے سربراہ ناصر ابو شریف نے کہا کہ اس مفاہمت کی بنیاد پر غزہ پٹی میں غیر محدود وقت کے لئے جنگ بندی کا نفاذ ہوگا اور صیہونیوں کو غزہ پر جارحیت کی جرات نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کو امدادی سامان اور تعمیر نو کے لئے غزہ جانے والے تمام کارواں کے لئے راستہ کھولنا ضروری ہوگا۔ اسی طرح سمندر میں فلسطینی ماہیگیروں کو زیادہ دور تک مچھلی کا شکار کرنے کی اجازت ہوگی اور اسی طرح باقی موضوعات کا بعد میں جائزہ لئے جانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
.......
/169